سونا50روپے مہنگا،فی تولہ 46450کی سطح پر آگیا


دس10 گرام سونا39ہزار814روپے ،فی اونس1182ڈالر کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں8ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1182ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت50روپے اضافے سے 46450اور دس گرام سونے کی قیمت43روپے اضافے سے 39814روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت640روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔