سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی


سونے کی فی تولہ قیمت300روپے کمی کے بعد 46ہزار350روپے ہوگئی عالمی مارکیٹ میں قیمت18ڈالرکی کمی کے بعد 1172ڈالر فی اونس ریکارڈ
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 10 ڈالر اونس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1190ڈالر سے کم ہوکر 1172ڈالر پرآگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت300روپے کی کمی کے بعد46ہزار650روپے کی سطح سے گھٹ کر 46 ہزار 350 روپے ہوگئی ،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے 39ہزار985روپے کی سطح سے گھٹ کر39 ہزار 728روپے ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سے 640 روپے ریکارڈ کی گئی ۔