سونے کی فی تولہ قیمت میں150روپے کی کمی


عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں17ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1174ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کمی سے 46450اور دس گرام سونے کی قیمت128روپے کمی سے 39814روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کمی سے 640روپے ریکارڈ کی گئی۔