سونا50روپے مہنگا فی تولہ 46600کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں6ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں6ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1191ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت50روپے اضافے سے 46600اور دس گرام سونے کی قیمت42روپے اضافے سے 39942روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت650روپے کی سطح پر برقرار رہی۔