سونا 100روپے سستا،فی تولہ 46550کا ہوگیا


دس 10گرام سونا 39ہزار900روپے ،فی اونس 1185ڈالر کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں5ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1185ڈالر ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 46550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت85روپے کی کمی سے 39900روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت650روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔