سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی


سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کمی کے بعد 46ہزار650روپے ہوگئی عالمی مارکیٹ میں قیمت16ڈالرکی کمی کے بعد 1190ڈالر فی اونس ریکارڈ
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 16 ڈالر اونس کی معمولی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1206ڈالر سے کم ہوکر 1190ڈالر پرآگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کی کمی کے بعد46ہزار850روپے کی سطح سے گھٹ کر 46ہزار650روپے ہوگئی ،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت172روپے کی کمی سے 40ہزار157روپے کی سطح سے گھٹ کر39 ہزار 985روپے ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 650روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔