سونے کی فی تولہ قیمت46ہزار650روپے پر مستحکم


عالمی منڈی میں فی اونس سونا 2 ڈالر اضافے کے بعد1188ڈالر کا ہو گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں2ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1188ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت46650روپے ،دس گرام سونے کی قیمت39985روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت650روپے کی سطح پر برقرار رہی