سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپے کا اضافہ


فی تولہ سونا 46ہزار650،دس گرام 39ہزار 985روپے کا ہو گیا عالمی منڈی میں فی اونس سونا 10ڈالراضافے کے بعد 1186ڈالر کا ہو گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی نرخوں میں10ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1186ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے اضافے سے 46650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت43روپے اضافے سے 39985روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت650روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔