سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈ


فی تولہ سونا 46ہزار600اور دس گرام 39ہزار 942روپے کا ہو گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں8ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1196ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی د یکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کی کمی سے 46600روپے ،دس گرام سونے کی قیمت172روپے کمی سے 39942روپے رہی۔