سونا 150روپے سستا،فی تولہ 47ہزارکا ہوگیا


دس 10گرام سونا40ہزار285روپے ،فی اونس 1221ڈالر کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی نرخوں میں8ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1221ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کمی سے 47000 اوردس گرام سونے کی قیمت128روپے کمی سے 40285روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت660روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔