سونا150روپے مہنگا،فی تولہ 47150کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1229ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے سے 47150روپے اوردس گرام سونے کی قیمت129روپے اضافے سے 40414روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے اضافے سے 650روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔