گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا


سونے کی فی تولہ قیمت500روپے اضافے کے بعد 47ہزارروپے ہوگئی
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں36ڈالر اونس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1188 ڈالر سے بڑھ کر1224ڈالر کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت500روپے اضافے کے بعد 46 ہزار 500 روپے کی سطح سے بڑھ کر 47ہزارروپے ہوگئی ،اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت428روپے اضافے سے 40ہزار 285روپے ہوگئی۔گزشتہ ہفتے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 650روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔