سونے کی فی تولہ قیمت میں450روپے کا اضافہ


فی تو لہ سونا 46950اور10گرام 40242روپے کا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں19ڈالر کانمایاں اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1214ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے سے 46950روپے ،دس گرام سونے کی قیمت385روپے اضافے سے 40242 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 650 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔