ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر ہنگو کی زیر صدارت گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد


ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد کی ہدایات پر گندم خریداری کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون صاحب ذادہ سلیم کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں ڈی ایف سی صلاح الدین خان،ایگریکلچر آفیسر ساجد سلیم اے ایف سی شاہد علی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر ساجد سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنگو میں راوں سال شدید ژالہ باری اور بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے گندم میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے زمینداروں کے ساتھ رابطے بھی کئے ہے لیکن زمینداروں نے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ باقی ماندہ گندم ہم اپنے استعمال کے لئے رکھی ہے‘ اجلاس میں اے اے سی صاحب ذادہ سلیم نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام زمینداروں کے ساتھ رابطے میں رہے۔اجلاس سے ڈی ایف صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ بعض زمینداروں سے مجموعی طورپر 2 ٹن کے قریب گندم خریدی ہے۔زیادہ سے زیادہ گندم خریداری کے لئے محکمہ فوڈ متحرک ہے۔