شوگر کمیشن رپورٹ پر بیان بازی نہیں کارروائی کی جائے،سندھ آبادگار اتحاد


سندھ آبادگار اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گل نے کہا کہ شوگر کمیشن رپورٹ پر بیان بازی نہیں کارروائی کریں

ہمارے بقایاجات ہمیں دلوائے جائیں اور کوالٹی پریمیئر بھی دلوایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن شوگر کمیشن رپورٹ پر صرفسیاست سیاست کھیل رہے ہیں جبکہ کوئی بھی شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں پرکیے جانے والے استحصال کی بات نہیں کر رہا، کاشت کار پچھلے پانچ سال سے اپنے بقایاجات کیلئے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ رپورٹ آنے سے اب یہ امید تھی کہ کاشتکاروں کے بقایاجات انہیں واپس ملیں گے لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔