گندم کو سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت


ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کو سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتا ہے ۔

فیصل آباد (اے پی پی)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کو سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کورا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کریں کیونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اور پودوں میں کورے کے خلاف قوت مدافعت بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔