سبزیوں کی برآمدات بڑھ گئیں


رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سبزیوں کی بر آمدات میں 53.81 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 3ماہ کے دوران ایک لاکھ 39 ہزار 919 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں ، جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں بر آمدات ایک لاکھ45 ہزار 675 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت6 ہزار 60 ملین روپے تک پہنچ گئی۔