ہفتہ رفتہ:سونافی تولہ 1200، دس گرام 1028 روپے سستا


عالمی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 53ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا1200روپے اور دس گرا م سونا1028روپے سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سے 1459ڈالر ہو گئی جس کے بعد کراچی ،حیدر آباد ،لاہور، ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت86ہزار550روپے اور 171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت74ہزار203روپے ہو گئی ۔