گندم کے بیج کی رعایتی نرخوں پر فراہمی


وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت گندم کی ترقی دادہ اقسام کے بیج کی رعایتی نرخوں پر 4 لاکھ32 ہزار5 سو بوریاں پنجاب کے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو فراہم کر رہا ہے ۔ قومی سطح پرگندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے 9 ارب سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو بیج اور دیگر زرعی مداخل سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔