سونا100روپے مہنگا،ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار


عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں تین ڈالر کی کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 100روپے مہنگاہوگیا ۔ادھرکرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونا3ڈالر کی کمی سے 1483ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا100روپے اضافے سے 87350،دس گرام 85روپے اضافے سے 74888روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1020روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب فاریکس رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 155.65روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 155.60 روپے پرمستحکم رہا۔ برطانوی پاؤنڈ 30پیسے کی کمی سے 200.30 روپے پرآگیاجبکہ یورو173روپے اورسعودی ریال 41.45روپے پر مستحکم رہا۔ یواے ای درہم 10پیسے کی کمی سے 42.45روپے پر آگیا ۔ چینی یوآن 23روپے پر مستحکم رہا۔