کاٹن پالیسی میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ،میاں زاہد


پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کپاس کے شعبے پر بھرپور توجہ نہ دی تو پاکستان کپاس پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی صف سے باہر ہو جائے گا۔بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ کاٹن پالیسی اور اسکی کاشت کے طریقہ کارمیں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ورنہ یہ فصل حالیہ تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ حکومت کے علاوہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی شعبہ ٹیکسٹائل کو بھی اس سلسلے میں اقدامات کرنا ہونگے ورنہ پچھتانا پڑے گا۔