بریڈ امپروومنٹ موجودہ دور کی اشد ضرورت:سیکرٹری لائیوسٹاک


سیکرٹری لائیوسٹاک نبیل احمد اعوان نے کہا کہ بریڈ امپروومنٹ موجودہ دور کی اشد ضرورت ہے اس لیے محکمہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے یہ بات قصور میں قائم بفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ورکشاپ کا مقصد لائیوسٹاک جینومکس پر تحقیقی اور تعلیمی اداروں کی پیش رفت سے لائیوسٹاک ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو آگاہی دیناتھا ۔