جنوبی پنجاب :ٹڈی دل کاحملہ،کپاس و دیگر فصلوں کونقصان کا اندیشہ


فصلوں کو بچانے کیلئے محکمہ زراعت نے ڈھول بجانے کی ہدایت جاری کردی ، کاٹن جنرز

ٹڈی دل کا جنوبی پنجاب پر غیر معمولی حملہ ہو اہے جس کے نتیجے میں کپاس و دیگر فصلوں کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے فصلوں کو بچانے کیلئے ڈھول بجانے اور پٹاخے چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ جن علاقوں میں کپاس کی فصل سے پھٹی کی چنائی مکمل ہو چکی ہے وہاں کپاس کی فصل کو کم تاہم سبز چارے ،برسیم ،لوسرن ،سرسوں ،رایا اور سبزیوں سمیت دیگر فصلات کو اس ٹڈی دل سے غیر معمولی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔اس موقع پر محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ سورج نکلنے کے فوری بعد اپنی فصلوں میں ڈرم بجانے کے ساتھ پٹاخے بھی چھوڑیں تاکہ ٹڈی دل فصلوں پر اپنی قدم نہ جما سکے ۔