گندم کی کاشتکاروں کو بوائی کاوقت شروع ہونے سے پہلے کھیتوں میں ہل چلا نے اورسہاگہ دینے کی ہدایت


ماہرین زراعت نے گندم کی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے رائونی سے پہلے کھیتوں کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار مذکورہ ہدایت پر سختی سے عمل کریں تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر رائونی ہوسکے نیز جب بوائی کاوقت شروع ہو تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلایااورسہاگہ دیاجائے ۔

علاوہ ازیں یہ عمل دو سے تین مرتبہ دوہرانے سے نہ صرف جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں گی بلکہ زمین کی نیچے والی نمی اوپر آجائے گی جو گندم کی شاندار فصل اور اچھے اگائو کی ضامن ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلابی علاقوں میں زمین کو ہموار کرنے کیلئے گہراہل چلایا جائے تاکہ فصل کو مناسب نمی میسر ہوسکے اور سہاگہ چلانے سے ڈھیلے وغیرہ بھی نہ بن سکیں۔