کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت


محکمہ زراعت پنجاب نے آبپاش علاقوں کے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں یکم نومبر سے 30 نومبر تک این اے آر سی 2011، گلیکسی 2013 کاشت کریں جبکہ 10 نومبر تا 10 دسمبر پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں اٴْجالا 2016، بورلاگ 2016، این این گندم 01، زنکول 2016، اناج 2017، فخر بھکر، لاثانی 2018، آری 2011، پنجاب 2011 کاشت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کے تمام جنوبی اضلاع میں گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے 10 دسمبر تک جوہر 2016، گولڈ 2016 اور ملت 2011 کی جانی چاہیے جبکہ 10 نومبر تا 15 دسمبر تک آس 2011 کی کاشت کی جا سکتی ہے۔