اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم،سونا 88ہزارتولہ پر مستحکم


انٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔ادھر فی تولہ سونا 88ہزار روپے پر مستحکم رہا ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر155.83روپے پرمستحکم رہا، تاہم 10پیسے کی کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 155.80 روپے پر آگیا۔ یورو40پیسے کے اضافے سے 174 روپے جب کہ30پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ 201.50روپے پر آگیا۔ سعودی ریال کی قدر میں5پیسے اوریواے ای درہم میں 15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سعودی ریال 41.65روپے جب کہ یواے ای درہم 42.55 روپے کا ہوگیا۔چینی یوآن 23.20روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا5ڈالر کی کمی سے 1507 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 88ہزار،دس گرام 75446روپے پر مستحکم رہا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1020روپے کی سطح پربرقراررہی۔