سونا500روپے مہنگا،ڈالرکی قدر میں کمی ریکارڈ


عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں دو ڈالر کی کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا500روپے مہنگا ہوگیا۔ادھرانٹربینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی ۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا دوڈالر کی کمی سے 1502ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے با وجودمقامی سطح پر فی تولہ سونا 500روپے اضافے سے 88ہزار، دس گرام 429روپے ا ضافے سے 75446روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر18پیسے کی کمی سے 155.92روپے کا ہوگیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر156.10روپے پر برقرار رہا ۔ یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بالترتیب 50،50پیسے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں یورو174.50روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ201.50روپے پر جاپہنچا۔ سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں بالترتیب5،5پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سعودی ریال 41.70روپے جبکہ یواے ای در