انٹربینک میں ڈالر سستا اوپن میں مہنگا،سونا مستحکم


انٹربینک میں ڈالر سستا اوپن میں مہنگا،سونا مستحکم

انٹربینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ،ادھر فی تولہ سونا87100روپے پر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوانٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 156.01روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے کے اضافے سے 156.10 روپے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونادو ڈالر کی کمی سے 1491ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا87100،دس گرام 74674روپے پر مستحکم رہا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000روپے پر برقراررہی۔