شترمرغ پالنے والے فارمرز کو سہولیات دینگے :نبیل احمد


سیکرٹری لائیوسٹاک نبیل احمداعوان نے کہا کہ شترمرغ پالنے والے فارمرز کو تمام ویٹرنری سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے شترمرغ فارمنگ بارے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ نبیل احمداعوان نے ہدایات جاری کیں کہ پنجاب بھرمیں ضلع کی سطح پر فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں تاکہ شترمرغ فارمرزکو درپیش مسائل فوری حل کئے جاسکیں ۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک نے آسٹرچ بریڈنگ ایسوسی ایشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے موجودہ حالات اور غذائی قلت کے پیش نظر شترمرغ کی بھرپور افزائش اورپرورش پر زوردیتے ہوئے محکمہ کے افسروں کوتاکیدکی کہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے فارمرزکی حوصلہ افزائی کی جائے