انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن میں سستا ، سونا 86900پر


انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں کمی کا رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں کمی کا رجحان رہا۔ ادھرسونا 300روپے سستا ہو گیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹربینک میں ڈالرتین پیسے کے اضافے سے 155.95روپے کا ہوگیا جبکہ 20پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر156روپے پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کی کمی سے 1487ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300روپے کی کمی سے 86900،دس گرام 257روپے کی کمی سے 74503روپے کاہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000 روپے پر مستحکم رہی ۔