انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن میں مستحکم ،سونا 87200پر


ڈالر کا انٹربینک ریٹ 155.92،اوپن مارکیٹ میں 156.20روپے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی ۔ادھر فی تولہ سونا 300روپے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر15پیسے کی کمی سے 155.92روپے پر آگیا ، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.20روپے پرمستحکم رہا۔ یوروکی قدر میں1.10روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو 174.20روپے پر آگیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ40پیسے کے اضافے سے 202.20روپے پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر کے اضافے سے 1491ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300روپے کے اضافے سے 87200،دس گرام 257روپے کے اضافے سے 74760روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔