انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، سونا 400 روپے مہنگا


ڈالر کا انٹربینک ریٹ20پیسے کی کمی سے 155.95روپے پر آگیا ،اوپن میں مستحکم

انٹربینک میں ڈالر 20پیسے کی کمی سے ساڑھے 4ماہ پہلے کی سطح پر آگیا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 20پیسے کی کمی سے گزشتہ ساڑھے 4ماہ پہلے والی سطح 155.95روپے پر آگیا،تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 156.20روپے پرمستحکم رہا ۔یورو40پیسے کے اضافے سے 173.90روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ 1.20روپے کے اضافے سے 200روپے کی سطح عبور کرتے ہوئے 201روپے پر جاپہنچا۔سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں بالترتیب 5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ریال 41.55روپے جب کہ یواے ای 42.55روپے پر آگیا۔چینی یوآن 23.70روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا8ڈالرکے اضافے سے 1489ڈالرفی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا400روپے کے اضافے سے 87ہزار،دس گرام 343روپے کے اضافے سے 74588روپے کا ہوگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1000روپے پر مستحکم رہی۔