انٹربینک میں ڈالر مزیدکم ،سونابھی 100روپے سستا


مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 4پیسے مزید سستا ہوگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا ۔ ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کی کمی سے 156.13روپے پرآگیا ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر156.20روپے پرمستحکم رہا۔ یورو دس پیسے کی کمی سے 173.20روپے پر آگیا جبکہ 1.50 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ 198.50 روپے پر جاپہنچا۔رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 41.70 روپے اوریواے ای درہم 42.70روپے پر مستحکم رہا تاہم چینی یوآن 40پیسے کے اضافے سے 23.60 روپے پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونادوڈالر کی کمی سے 1494ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا100روپے کی کمی سے 87ہزار،دس گرام 86روپے کی کمی سے 74588 روپے پرآگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1040 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔