بارانی علاقوں میں گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری


محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کاشت کرنیکی ہدایت کی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق گندم کی بوائی کیلئے 40 تا50 کلو فی ایکڑ بیج استعمال کریں نیزبیج کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے ۔