کاشتکاروں کی پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو7سی10 اکتوبر آخری پانی لگانے کی ہدایت


ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو 7سی10 اکتوبر تک پٹڑیوں پر کاشت کی گئی کپاس کو آخری پانی لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ آخری پانی لگانے میں تاخیر کے باعث فصل کو نقصان پہنچنے کاسخت اندیشہ ہوتاہے اسلئے کاشتکار کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور جونہی سفید پھول پودے کی چوٹی تک پہنچیں فوری طور پر آخری پانی لگا دیا جائے۔

انہوں نے بتایاکہ کاشتکار موسم اور فصل کی حالت دیکھ کر بھی آبپاشی کا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چونکہ موسم میں نمی کے باعث لشکری سنڈی اور سست تیلے کے حملہ کا امکان بڑھتا جارہاہے لہٰذا کاشتکار ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکائوٹنگ کاعمل بھی یقینی بنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد تک بڑھنے سے بچایا جا سکے۔