نیسپاک نے عمان میں بڑے منصوبے حاصل کر لئے


عمان میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نیسپاک نے سڑکوں اور ڈیم کے منصوبے جیت لئے ہیں۔ سپیشل اکنامک زون اتھارٹی دقم ، عمان نے 16 کلومیٹر ڈوئل کیریج وے کے ڈیزائن کیلئے نیسپاک کی خدمات حاصل کیں۔ وزارت علاقائی بلدیہ اور آبی وسائل عمان نے ولیت الحمرا میں ریچارج اور سٹوریج ڈیموں کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن کیلئے نیسپاک کو چنا ہے ۔ نیسپاک کی مشاورتی خدمات کو وزارت ٹرانسپورٹ اور مواصلات عمان نے باتنہ کوسٹل روڈ فیز 1 (60 کلومیٹر) کے ٹینڈر دستاویزات کی تیاری کیلئے حاصل کیا ہے ۔ بین الاقوامی فرموں کی موجودگی میں نیسپاک کا عمان میں منصوبے جیتنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔