یوٹیلیٹی ا سٹورز پر چینی3 روپے کلوسستی،نوٹیفکیشن جاری


نئی قیمت 79سے کم کرکے 76روپے کلوکر دی گئی، اطلاق فوری ہوگا

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فی کلو تین روپے سستی کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اس پر فوری اطلاق ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 79 روپے سے کم کرکے فی کلو 76 روپے کر دی گئی ہے ۔ پانچ کلو چینی کی قیمت 395 روپے سے کم کرکے 380 روپے مقرر کی گئی ہے ۔