موسم کی صورتحال 2019۔09۔17


منگل کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں بدستور گرم رہیگا۔تاہم راولپنڈی اورگوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں بدستور گرم رہیگا۔

کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع ہےاگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب اورصوبہ سندھ میں کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:جہلم 16، منگلہ13، ناروال 08،اسلام آباد (سیدپور 02، بوکرہ ، زیروپوائینٹ 01)، راولپنڈی(چکلالہ 01)، مری01، خیبرپختونخوا:بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: سبی 44، تربت 43 ،دادو، سکھراور ڈی آئی خان میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔