ایل این جی درآمد سے گیس خسارے میں 50 فیصد کمی ہوئی، اینگرو


کراچی اینگرو کا کہنا ہے کہ ایل این جی درآمد سے گیس خسارے میں 50 فیصد کمی ہوئی۔

پاکستان میں امریکی سفیر پاؤل ڈبلیو جونز نے اینگرو ایل این جی ٹرمینل کا دورہ کیا اور 4 سال کے قلیل ترین عرصے میں 250 کارگو جہازوں سے ایل این جی کی ہینڈلنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

امریکی سفیر کاپورٹ قاسم پرواقع اینگرو کے ایل جی ٹرمینل پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے استقبال کیا۔ امریکی قونصل جنرل اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ پاؤل ڈبلیو جونز نے ملک کے پہلے فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ری گیسیفکیشن یونٹ (FSRU) کا بھی جائزہ لیا جو2015 میں اینگرو ایل این جی ٹرمینل کیلیے پاکستان لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اینگرو ایل این جی ٹرمینل اینگرو اور امریکی کمپنی ایکسلریٹ انرجی کا اشتراک ہے جبکہ اس کے انویسٹمنٹ پارٹنرز ورلڈ بینک گروپ اور ہالینڈ کا رائل ووپاک ہیں۔