کوکاکولا ، ماحولیاتی تحفظ کا اشتراک ، 15ہزار درخت لگائیں گے


کوکا کولا سسٹم نے ماحولیات کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے پنجاب کے محکمہ ماحولیاتی تحفظ کے اشتراک سے 15ہزار درخت لگانے کا اعلان کیا ہے

اس حوالے سے کوکا کولا باٹلنگ پلانٹ میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔کوکا کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہاموسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے سنگین مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ہرکوئی شجرکاری کرے ۔ صوبائی وزیر ماحولیاتی تحفظ محمد رضوان نے کہا شجرکاری مہم کے حوالے سے ہم نجی شعبے بالخصوص کوکاکولا جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اس اشتراک کے ذریعے ہم شجرکاری مہم کو تیزی سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔