پی ایم ای ایکس: 5.2ارب کے سودے،انڈیکس4230پر بند


پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس ) میں 5.2ارب روپے کے سودے ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق کموڈٹی انڈیکس4230پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سودوں کی مجموعی تعداد 7447 رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.804 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 681.366 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 551.831 ملین روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 401.723 ملین روپے اوراین ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 259.345 ملین روپے رہی۔