ایران میں چینی سرمایہ کاری کے اثرات عالمی ہونگے ،میاں زاہد


آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ایران کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں410 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے جب کہ اس سے امریکہ اور چین کے مابین جاری مسا بقت میں اضافہ ہو گا۔ اس فیصلے سے ایران کی معیشت مضبوط اور عرب ممالک کی پریشانی بڑھے گی۔گزشتہ روز بز نس کمیونٹی سے گفتگومیں میاں زاہد نے کہا کہ کئی ماہرین اس معاہدے کو سی پیک کا متبادل قرار دے رہے ہیں،اگر پاکستان نے آئی ایم ایف سے امدا د کے حصول کیلئے سی پیک کے معا ملے میں چین کے ساتھ سرد مہری کا رویہ نہ رکھا ہوتا بلکہ چین سے اقتصا دی تعلقات مز ید بہتر کیے جاتے تویہ بھاری سرما یہ کاری پاکستان میں لائی جا سکتی تھی ۔