ٹیکس ورلڈ پیرس کا آغاز،22پاکستانی کمپنیاں شریک


اپیرل سورسنگ،لیدر،ٹریمنگ اور مٹیریل سورسنگ کی نمائش کی جارہی ہے

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹیکس ورلڈ پیرس نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں پاکستان سے 22کمپنیاں شریک ہیں۔میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق 19ستمبر تک جاری رہنے والی 4روزہ نمائش میں اپیرل سورسنگ، لیدر، ٹریمنگ،فیبرک،کمپو ننٹس اور مٹیریل سورسنگ کی نمائش کی جائے گی ۔ پاکستان سے اس ایونٹ میں فیبرک ،گارمنٹس اور لیدر مصنوعات تیار کرنے والی 22کمپنیاں شریک ہیں جس میں فضل کلاتھ، کوہِ نور ملز، لبرٹی ملز، ، نشاط ٹیکسٹائل، سفائر ٹیکسٹائل، سرینا ڈائنگ وغیرہ شامل ہیں۔ٹڈاپ کی جانب سے اس نمائش میں پاکستانی پویلین کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ٹیکس ورلڈ پیرس میں لیدر ورلڈ پیرس کا بھی انعقاد کیا جائیگا جہاں پاکستان سمیت مختلف ممالک لیدر مصنوعات کا بھر پور ڈسپلے کریں گے ۔