اسٹاک ایکسچینج:447پوائنٹس کی تیزی:سرمایہ 71ارب بڑھ گیا


انڈیکس31928پر بند،53فیصد حصص کا بھائو بڑھا، سرمایہ 6386ارب ہوگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو زبردست تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 447 پوائنٹس کے اضافے سے 31928پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔53فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافے کی بدولت سرمایہ کاروں کو 71ارب سے زائد روپے کا منافع ہوا ۔ کاروباری حجم بھی1.4فیصدزائد رہا۔ منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔کے ایس ای 30 انڈیکس 232پوائنٹس کے اضافے سے15066 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1003پوائنٹس کے اضافے سے 50720پوائنٹس جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 296پوائنٹس کے اضافے سے 23334پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کاری مالیت 63کھرب 86ارب روپے ہو گئی ۔مجموعی طورپر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،144میں کمی جب کہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ گزشتہ روز 10کروڑ46لاکھ5ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔