برائیلر مرغی کی قیمت میں 10روز میں 25سے 30روپے اضافہ


برائیلر مرغی کی قیمت میں 10روز کے دوران 25سے 30روپے جبکہ گوشت کی قیمت میں 40سے 50روپے فی کلو کا اضافہ ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ چندہفتوں سے مر غی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،کمشنر کراچی کی جانب سے جاری پرائس لسٹ کے مطابق 10روز قبل زندہ برائیلر مرغی کی قیمت 184 روپے فی کلو جبکہ گوشت کی قیمت 285روپے تھی جبکہ16ستمبر کو زندہ برائیلر کی قیمت بڑھ کر 210روپے اور برائیلر گوشت کی قیمت 325 روپے فی کلو ہو گئی ،دلچسپ بات یہ ہے کہ کمشنر کے مقرر کردہ نرخ پر شہر میں کہیں عمل نہیں ہو رہا ،شہر کے تمام علاقوں میں زندہ برائیلر کی قیمت 240روپے اور برائیلر گوشت کی قیمت 380سے390روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ ایک ماہ قبل 200روپے تھی ،پولٹری ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ اس وقت سپلائی کے مقابلے میں ڈیمانڈ زیادہ ہے اس لیے ریٹ بڑھ رہا ہے تاہم دوسری جانب فارمرز کا موقف ہے کہ ریٹ میں اضافہ آڑھتی کی وجہ سے زیادہ ہو تا ہے ،آڑھتیوں کا کارٹلز بڑا مضبوط ہے۔