پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا ترمیمی معاہدہ


پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔دونوں ممالک کی گیس کمپنیوں نے دستخط کر دیے،ایران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائیگا اور نہ پاکستان کو ایران کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا،پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے درمیان ترمیمی معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کی گیس کمپنیوں نے ترمیمی معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔