موسم کی صورتحال 2019۔09۔16


سوموار کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ہزارہ،راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: منگلہ 48،راولپنڈی ( چکلالہ 37)، اسلام آباد (زیرو پوائینٹ، سیدپور 32، گولڑہ 09)،سیالکوٹ(ائیرپورٹ 23،سٹی 16)،جہلم 17، گجرات 09،گوجرانوالہ06، مری 01، خیبرپختونخوا: پٹن 33، بالاکوٹ 10، کشمیر:راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت: سبی 43،دادو اور سکھرمیں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔