موسم کی صورتحال 2019۔09۔13


جمعہ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر بار ش ہوئی۔ سب سے بارش پنجاب:منگلہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکادڈکی گئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت:سبی 45، دادو 44،روہڑی 43،ڈی آئی خان، نورپورتھل، جوہر آباد،بھکراور سکھر میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔