ماہرین زراعت نے پودینے کی کاشت ستمبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت


ماہرین زراعت نے پودینے کی کاشت ستمبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ رواں ماہ ستمبر کے آخر تک پودینے کی کاشت کیلئے بہترین موسم ہے لہٰذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے ۔