یورپی برآمدی گندم کے نرخ گزشتہ دوہفتوں کی بلند سطح پر


یورپی برآمدی گندم کے نرخ گزشتہ دوہفتوں کی بلند سطح پر آگئے

یورپی برآمدی گندم کے نرخ گزشتہ دوہفتوں کی بلند سطح پر آگئے جس کی وجہ آسٹریلیا اور ارجنٹائن میں خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار کم ہونے کے خدشات ہیں۔ یورو نیکسٹ ایکسچینج میں دسمبر ملنگ ویٹ کے نرخ 1.50 یورو (1.8فیصد)اضافہ کے ساتھ 169.75 یورو (187.44ڈالر) فی ٹن فری آن بورڈ پر بند ہوئے ۔